ٹیکنالوجی

یوٹیوب نے صارفین کیلئے نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا

سب سے پہلی تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا، یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی مشہور ویڈیوز ایپ یوٹویب نے صارفین کے لئے نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ جائیں گے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب کمپنی کی جانب سے یوٹیوب شارٹس میں چند نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ ان مختصر ویڈیوز کا تجربہ زیادہ بہتر ہوسکے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں چند تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند نئے فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ سب سے پہلی تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔

اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔ کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کو ریٹائر کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر یوٹیوب کی طویل ویڈیوز کے لیے تو کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے شارٹس کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button