سوشل ایشوز

لاہور میں افسوسناک واقعہ، چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سکول اکیڈمی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2بچے جاں بحق جبکہ مدد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اسکول اکیڈمی کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق 15 سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچے اسکول کی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آئے ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button