سوشل ایشوز
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے کو آئی ہے ، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے اور کتنی کمی ہوئی؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 5200 روپے کمی کے بعد اب 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں4458 روپے کمی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہوگئی ہے۔



