سوشل ایشوز
پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، شہری پریشان

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی بزنس مینوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کنکٹیویٹی پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ متاثر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر انٹرنیٹ سروس کی سست روی کی شکایت کی جا رہی ہے۔



