نگرنگرسے

ژوب میں بس حادثہ، ڈرائیور نے جان بوجھ کر کوچ کھائی میں گرائی

بلوچستان(کھوج نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر نے ڈرائیور پر کوچ جان بوجھ کر کھائی میں گرانے کا الزام عائد کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شیرانی کے قریب دانہ سرمیں بس حادثے میں زخمی مسافرکا بیان سامنے آگیا، زخمی مسافر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ کوچ ڈرائیور ایرانی ڈیزل کے ڈبے لے کرپشاور جا رہا تھا، ڈیزل کے ڈبے شیرانی کے مقام پر چیک پوسٹ پرپکڑے گئے تھے۔ زخمی مسافر کے مطابق ڈرائیور کی اس معاملے پر مسافروں سے مبینہ تلخ کلامی ہوئی، زخمی مسافر نے الزام عائد کیا کہ تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور نے جان بوجھ کرکوچ کھائی میں گرادی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button