انٹرنیشنل
فرانس میں گرمی کے باعث ایک ہفتے میں کتنی اموات ہوئیں؟ افسوسناک رپورٹ

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں گرمی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، اس گرمی کی شدید لہر سے ایک ہفتے کے دوران کتنی اموات ہوئیں؟ افسوسناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر کے باعث فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 2025 ہوگئی تاہم یہ تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے گرمی سے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کم از کم 3700 اموات ہوئیں، گزشتہ ہفتے شدید گرمی کے باعث بیلجیئم میں 1200 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ ریکارڈ توڑ گرمی اور ہیٹ ویو سے نیدرلینڈز میں 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔



