شوبز

اکشے کمار نے ایک ماہ میں 4فلیٹس فروخت کیوں کیے؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے ایک ماہ کے دوران 4فلیٹس فروخت کیوں کیے؟ اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق پراپرٹی رجسٹریشن ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اکشے کمار نے 30 جون 2026ء کو ممبئی کے علاقے ملنڈ ویسٹ میں واقع اوبرائے اینگما کی 18 ویں منزل پر موجود 2 لگژری اپارٹمنٹس 12.38 کروڑ روپے میں فروخت کیے۔ ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 1886 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ 3 پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ اکشے کمار نے یہ دونوں فلیٹس 2017 میں مجموعی طور پر 9 کروڑ روپے میں خریدے تھے، جنہیں فروخت کر کے انہوں نے 3.3 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل جون 2026 کے آغاز میں اکشے کمار نے بوریولی ایسٹ میں واقع اوبرائے اسکائی سٹی کے 2 اپارٹمنٹس بھی فروخت کیے تھے، جن کی مالیت 7.10 کروڑ روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button