صحت
جسم میں پانی کی کمی کو کیسے جان سکتے ہیں؟ سائنسدانوں کی نئی تحقیق

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) جسم میں پانی کی کمی کو کیسے جان سکتے ہیں؟ اس حوالے سے ایمرجنسی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی سائنسدانوں کی نئی تحقیق نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جِلد کی ساخت اور لچک پر پانی کی کمی سے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ آسان ٹیسٹ ڈی ہائیڈریشن کے بارے میں بتانے میں کسی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے لیے اپنے ہاتھ کی پشت کی جِلد کو چٹکی میں چند سیکنڈ تک دبا کر رکھیں اور پھر چھوڑ دیں، اگر وہ فوری طور پر اصل شکل میں واپس چلی جائے تو آپ کے جسم میں مناسب مقدار میں پانی موجود ہے، اگر جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو تو جلد کو معمول کی ساخت میں واپس جانے کے لیے کچھ زیادہ وقت لگتا ہے۔



