سوشل ایشوز

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی

کراچی (کھوج نیوز) پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی، چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونر ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے حکومت کیخلاف اعلان جنگ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ پیٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔ نعمان علی بٹ نے کہا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریبا 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔ چیئرمین پمپ اونر ایسوی ایشن نے کہا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button