پاکستان

ریاست پاکستان آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے تو کشمیر کو بھی کھلوائے: بلاول کا مطالبہ

مظفر آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان اگر آبنائے ہرمز کھلوا سکتی ہے تو کشمیر بند ہے اس کو بھی کھلوائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ آزادکشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں، یہ انتخابات ریاست پاکستان کے لیے ایک امتحان ہے، جس طرح کشمیر کے عوام کی آواز پہنچانی چاہیے تھی ہم سیاستدانوں نے وہ کام نہیں کیا،جب سیاسی بحران پیدا ہوتا ہے تو غیر جمہوری قوتیں آجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو حالات ہیں ہر کشمیری اور ہر پاکستانی پریشان ہے ، بے نظیر بھٹو نے سکھایا ہے کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خوان گرے گا، ہم سمجھتے ہیں کہ آزادکشمیر کے عوام کے تمام مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں نے مجھے خط لکھا تو میں نے ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی اور یہ کمیشن قائم کیا جائے تو احتجاج کرنے والوں سے کہوں گا کہ احتجاج روک دیں تاہم میری تجویز پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے غلط ہوں گے لیکن سزا پورے کشمیر کو مل رہی ہے، جس نے غلطی کی ہے اس کو پکڑو ، سزا دو ، چند لوگوں کے جرم کی سزا سب کو کیوں دے رہے ہو؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button