پاکستان
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید کتنی توسیع کی؟

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان نے بھارت کے لئے فضائی حدود کی بندش میں مزید کتنی توسیع کی؟ اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے لیے پاکستان نے فضائی حدود کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کی ہے۔ نوٹم کے مطابق اس مدت کے دوران بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ائیرلائنز، آپریٹرز کے زیرِ انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں، بشمول فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے جو 24 اگست 2026 تک مؤثر رہے گی۔



