پاکستان
قبرستان اراضی پر قبضے کا کیس، خاور مانیکا اور موسی مانیکا کیلئے بڑی خوشخبری

ساہیوال (کھوج نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور اس کے ایک بیٹے موسی مانیکا کو حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے کے کیس میں بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال مسعودالحسن نے حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمیکا فیصلہ جاری کیا۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا اور ان کا ایک بیٹا موسی مانیکا عدالت میں موجود تھے۔ عدالت نے خاورمانیکا اور موسی مانیکا کو مقدمے سے بری کر دیا تاہم عدالت نے خاورمانیکا کے دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دیکر اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن نے 3 سال قبل حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کا مقدمہ درج کیا تھا۔



