انٹرنیشنل

حماس کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حمات کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا ہے، مقرر ہونے والے نئے سربراہ کون ہیں اور ان کو کیا ذمہ داریاں سونپی جائیں گی؟ تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرخلیل الحیہ کو تحریک کے سیاسی دفترکا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ حماس کے مطابق ڈاکٹرخلیل الحیہ یحیی سنوار کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 1960 میں غزہ میں پیدا ہونے والے خلیل الحیہ 1987 میں حماس کے قیام سے ہی تنظیم کا حصہ ہیں۔ خلیل الحیہ گزشتہ سال حماس کے اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار اور عسکری کمانڈر محمد الضیف کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button