آزاد کشمیر الیکشن، پہلے مرحلے میں ہزاروں سرکاری ملازمین کا ووٹ کاسٹ

مظفر آباد(کھوج نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں ہزاروں سرکاری ملازمین نے آج حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 33 میں سے26 نشستوں پر انتخابات27 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے کے لیے 8 اضلاع کے ہزاروں سرکاری ملازمین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
27 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں کل 33لاکھ 65ہزار 839رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹوں کی تعداد 17لاکھ 53ہزار933جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد 16لاکھ 11ہزار906ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے 30 ہزار سرکاری ملازمین اپنے حلقوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، الیکشن کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی عام انتخابات کے نتائج کے دوران شمار کی جائے گی۔



