نگرنگرسے

کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد جاںبحق

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے علاقہ کورنگی بھٹائی کالونی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ مزید دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے کا افسوسناک واقعہ بھٹائی کالونی میں پیش آیا جہاں بجلی کی بندش کے باعث کوارٹر میں جنریٹر چلایا گیا تھا۔ اس دوران کمرے میں جنریٹرکا دھواں بھرجانے سے متاثرہ 2 افراد دوران علاج دم توڑگئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھویں سے متاثر دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button