سوشل ایشوز

سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ داخلوں کا اعلان

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں طلبہ کے داخلوں کی لسٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کیلئے فہرست جاری کردی گئی ہے اور پسندیدہ کالج کیلئے میرٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق سندھ میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طالب علم 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کردیں تاکہ ایڈمیشن کا مرحلہ مکمل ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button