ٹیکنالوجی

انسٹا گرام نے ایک نیا ری پلیس آڈیو فیچر متعارف کروا دیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام نے ایک نیا ری پلیس آڈیو فیچر متعارف کرایا ہے۔اس فیچر سے صارفین پرانی فیڈ پوسٹس پر موجود میوزک کو تبدیل کرکے ری پوسٹ کرسکیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ سے صارفین پوسٹ کے موجودہ لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور مجموعی رسائی کو برقرار رکھتے ہوئے سانڈ ٹریک کو تبدیل کرسکیں گے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اس فیچر کو ڈیزائن کرنے کا مقصد صارفین کو پہلے سے پوسٹ مواد پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا ہے۔ ابھی صارفین اگر کسی پرانی پوسٹ کے بیک گرانڈ میوزک کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں وہ پوسٹ ڈیلیٹ کرکے اسے دوبارہ پوسٹ کرنا پڑتا ہے مگر نئے فیچر سے موجودہ پوسٹس کے میوزک کو بغیر کسی تبدیلی کے بدلا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button