شوبز

گلوکارو ریپر بادشاہ کی اہلیہ کی پوسٹ نے ہلچل مچا کر رکھ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار وریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ نے شوبز حلقوں سمیت مداحوں میں بھی ہلچل مچاکر رکھ دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایشا رکھی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی اور گلوکار بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں۔ ایشا رکھی نے اپنی ویڈیوز کے کیپشن میں ذو معنی پوسٹ لکھی کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑنے والا ایموجی بھی بنایا۔ گلوکار کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button