شوبز

سلمان خان کی نئی پوسٹ جو ڈر گیا وہ مر گیاوائرل

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان و دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی نئی پوسٹ ”جو ڈر گیا وہ مر گیا” نے پورے بھارت میں ایک نئی ہلچل مچا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے دوران سپر اسٹار سلمان خان کی جم میں لی گئی تصاویر اور ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے اپنی جم میں لی گئی تصاویر شیئر کیں ان تصاویر میں سلمان خان کو سفید تولیہ سر پر رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں درج تھا کہ سلمان خان ڈر گیا، جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ اس ذومعنی پوسٹ پر چند ہی گھنٹوں میں کئی ہزار تبصرے کیے جاچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button