کھیل
سپینش ٹیم کے کھلاڑی مارک کوکوریلا نے لمبے بال کیوں رکھے؟

میڈ رڈ (سپورٹس ڈیسک) حال ہی میں ارجنٹینا کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم سپین کے سپر سٹار کھلاڑی مارک کوکوریلا نے لمبے بال کیوں رکھے؟ جذباتی کہانی سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسپینش فٹبالر مارک کوکوریلا کے گھنگریالے لمبے بال دنیا بھر میں ان کی پہچان بن چکے ہیں، تاہم ان کے لیے یہ صرف ایک منفرد انداز نہیں بلکہ اپنے بڑے بیٹے ماٹیو سے جڑا ایک جذباتی تعلق بھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوکوریلا نے جان بوجھ کر لمبے بال رکھے، وہ اپنے بال میچ کے دوران نہیں باندھتے تاکہ ان کا بڑا بیٹا ماٹیو ، جو آٹزم کا شکار ہے، میدان میں انہیں آسانی سے پہچان سکے۔ یہ سادہ سا فیصلہ ان کے لیے باپ ہونے کی ذمہ داری اور اپنے بیٹے سے محبت کی علامت بن چکا ہے۔ اسپین کی ورلڈکپ فتح کے بعد کوکوریلا کی یہ جذباتی کہانی دوبارہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔



