ویزا مسائل سے پریشان افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویزا مسائل سے پریشان افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے، یہ خوشخبری دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئی سنائی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی امیگریشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہا کہ ویزا مسائل میں گھریافراد فوری رابطہ کریں، دبئی امیگریشن کے الویر سینٹر پہنچیں اور مسائل بیان کریں۔ سربراہ دبئی امیگریشن کا کہنا تھا کہ گھر نہیں تو رہائش دی جائیگی،کھانا پینا نہیں تو وہ بھی فوری فراہم کیا جائیگا، میڈیکل چیک اپ بھی فری ہوگا اور دانتوں کا علاج بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پھنسے سیاحوں اور نوکری کے متلاشی افرادکی رہنمائی کے لیے بھی نیا سینٹرلانچ کر دیا گیا ہے، دبئی میں سیاح اور نوکری تلاش کرنے والے ہمارے مہمان ہیں، ان کا ہر مسئلہ حل کرنا ہے۔



