پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کس ملک کی مارکیٹ سے جڑی ہیں؟ علی پرویز ملک نے بتا دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کس ملک کی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس میں چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں خام تیل کی بنیاد پر طے نہیں ہوتیں، یومیہ کی بجائے ہفتہ یا 15روز پر قیمتوں کا اعلان ہوتا تو قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی آج بھی جنگ لگنے کے دنوں سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت خام تیل کی بنیاد پر نہیں، عالمی منڈی میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمت سے لنک ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور مارکیٹ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں سے لی جاتی ہیں، پہلے دو تین دن تیل قیمتوں میں نرمی آئی، اب دو تین روز سے بمباری کے بعد دوبارہ اضافہ شروع ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button