ٹیکنالوجی

مارک زکر برگ کی اے آئی ٹیکنالوجی کے متعلق حیران کن پیشگوئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر مارک زکربرگ نے پیشگوئی کی کہ آئندہ 5 برسوں کے دوران اربوں افراد اپنے ذاتی اے آئی ایجنٹس استعمال کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میرے خیال میں ایسا ممکن ہی نہیں کہ اگلے 5 برسوں میں دنیا بھر میں اربوں افراد کے اپنے اے آئی ایجنٹ نہ ہوں، یہ اے آئی ایجنٹس آپ کے مقاصد کو سمجھ سکیں گے اور آپ کی جانب سے 24 گھنٹے کام کرسکیں گے’۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ ان ایجنٹس کو اپنے مالی معاملات، صحت، رشتوں اور گھریلو انتظام کے لیے استعمال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایسے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہر فرد متعدد اے آئی ایجنٹس کو استعمال کر رہا ہوگا، میرے خیال میں واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ سروسز بہت زیادہ اہمیت اختیار کرلیں گی’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button