پاکستان

ملکی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹوں کا قیام ناگزیرہے: محسن نقوی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے نئے انتظامی یونٹوں کا قیام ناگزیر ہے کیونکہ ہم جس سسٹم میں رہ رہے ہیں وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کے سیاسی تقریر نہ کروں، آج تھوڑی سی سیاسی تقریر کرنا پڑے گی، جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں یہ گرچکا ہے، اس میں مسائل حل نہیں ہوسکتے، یہ نظام چلتا رہا تو دس سال بعد بھی ہم بیٹھ کر ان مسائل پر بات کر رہے ہوں گے، جب تک ملک کی بنیادی چیزوں کو ٹھیک نہیں کریں گے مسائل رہیں گے، سوال یہ ہے کہ ان چیزوں کو کون ٹھیک کرے گا؟ جس دن آپ لوگوں نے ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرلیا تو یہ نظام ٹھیک ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنا حق مانگ رہے ہیں ، میرٹ پر ملازمت چاہتے ہیں، آپ نوجوان کہیں یا کاکروچ اگر یہ اکٹھے ہوگئے توہر چیز کو الٹ سکتے ہیں، کونسا گھر ہے جو مہینہ شروع ہونے پر لاکھوں روپے کا مقروض ہو اور چلایا جائے، ہم اپنا بجٹ نیگیٹو میں بناتے ہیں کہ اس سال کتنا قرضہ دینا ہے، ہم قرض اور لیتے رہیں گے، اس کو ٹھیک نہیں کریں گے، آپ کا ہر سال قرضہ بڑھتا جارہا ہے، جب تک اس سسٹم کو ری سیٹ نہیں کریں گے بہتری نہیں آئے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹو یونٹس کہیں، یا صوبے جو بھی نام دیں، ہمیں ان کی طرف جانا ہوگا، جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، نئے انتظامی یونٹ یا صوبوں کا معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button