صحت

اسلام آباد انفیکشن ڈیزیز اسپتال اور ریجنل بلڈ سینٹر کا انتظام انڈس اسپتال کے سپرد

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزارت صحت نے اسلام آباد انفیکشن ڈیزیز اسپتال اور ریجنل بلڈ سینٹر کا انتظام انڈس اسپتال کے سپرد کر دیا ہے مگر کیوں؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت کے لیے ایک اہم اور تاریخی دن ہے، انڈس ہیلتھ نیٹ ورک اور وزارت صحت کے درمیان 2 معاہدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں کے تحت اسلام آباد انفیکشن ڈیزیز اسپتال اور ریجنل بلڈ سینٹر کا "انڈس” کے حوالے کئے گئے ہیں اور حکومت نے دونوں اداروں کی حوالگی کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف عمارتیں چلانا نہیں بلکہ عوام کو معیاری، مثر اور پائیدار طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، ہم عارضی انتظامات نہیں بلکہ ایسا مضبوط نظام قائم کر رہے ہیں جو آنے والی حکومتوں میں بھی مثر انداز میں کام کرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت نے مکمل شفافیت کے ساتھ تمام قانونی اور پیپرا قواعد کے مطابق آزاد کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کیں، انڈس اسپتال نے اس میں حصہ لیا، حکومت نے ریٹ کم کروایا۔ مصطفی کمال نے کہا کہ انفیکشن ڈیزیز اسپتال چین جبکہ ریجنل بلڈ سینٹر جرمنی کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ تعمیر کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button