کھیل

کامن ویلتھ گیمز، ارشد ندیم کی جیولن تھرو کے فائنل میں رسائی

گلاسکو (سپورٹس ڈیسک) گلاسکو کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک اور کا من ویلتھ کے چیمپئن ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلاسکو کامن ویلتھ گیمز کے تین تھروز پر مشتمل کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوئی ایتھلیٹ 84 میٹر کا اسٹینڈرڈ مارک حاصل نہ کرسکا۔ بہترین تھرو کی بنیاد پر ٹاپ 12 کھلاڑیوں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارشد ندیم کوالیفائنگ رانڈ میں 78.63 میٹر کی تھرو کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔ پاکستان کے یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بناسکے، یاسر سلطان 74.36 میٹر کی تھرو کے ساتھ 14ویں نمبر پر رہے۔ بہاماس کے کیشون 78.60 میٹر، بھارت کے روہت یادیو 78.37 میٹر اور یش ویر سنگھ 78.36میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹاپ 12 میں شامل ہیں۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے والکوٹ 78.26میٹر اور نائجیریا کے این نیمدی نے 75.27میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button