سوشل ایشوز
سرکاری و نجی سکول 6روز تک کھولنے کے احکامات جاری

کراچی (کھوج نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی سکول یکم اگست سے 6روز تک کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔



