پاکستان
مفتی منیب الرحمان بھی حکومت کے خلاف بول پڑے

کراچی (کھوج نیوز) معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے حکومت کے خلاف بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سودی نظام ختم اور ملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھاکہ صاحبان اقتدار نے عالمی مسائل حل کرلیے، اپنے ملک کے مسئلے بھی حل کریں۔ معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ نظام عدل 40 سال تک انصاف نہ دے وہ نظام ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاحبان اقتدار آئی پی پیز کا مسئلہ حل کریں، ملکی معیشت کاحال یہ ہے کہ صوبوں کے حصے اور سود ادائیگی کے بعد کچھ بچتا نہیں۔مولانا بشیر فاروقی کا کہنا تھاکہ حکومت سودی نظام ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں، ہم روایتی بینکوں کے ایک لاکھ عملے کی تربیت کرنے کو تیار ہیں۔



