کھیل

تیسرا ہاکی ٹیسٹ، قومی ٹیم کی جنوبی کوریا کو مات

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ہاکی ٹیسٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کی ٹیم کو مات دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ہاکی ٹیسٹ کے دسویں منٹ میں جنوبی کوریا نے "کم ہیون جنگ” کے گول کے ساتھ برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کیلئے حیات ذکریانے فیلڈ گول کرکے اس برتری کو ختم کیا، البتہ میچ کے اگلے ہی 33 ویں منٹ میں "جینگ جی ہون” نے گول کرکے کوریا کو ایک بار پھر2-1 کی سبقت دلوادی۔ تیسرے کوارٹر کے 45 ویں منٹ میں پاکستان کیلئے رانا وحیدنے دوسرا گول بنایا لیکن 5 منٹ بعد کوریا کے کم یانگ نے تیسرا گول کردیا جبکہ چوتھے کوارٹر کے 55 ویں اور 57 ویں منٹ میں پاکستان کے لئے حنان شاہد اور عبدالرحمن نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے پاکستان کو 4-3 کی سبقت دلوادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے خلاف 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button