ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ بھگوت مان بول پڑے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگوت مان نے کہا ہے کہ بھارت میں شیڈول ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کی شرکت کا کوئی مسئلہ نہیںہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب بھگوت مان نے کہا کہ پاکستان بھارت میں شیڈول ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے 6 ٹیموں میں شامل ہے، ان ٹیموں میں بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا اور کوریا نے شرکت کرنی ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی27 اکتوبر سے 5 نومبر تک جالندھر اور موہالی میں کھیلی جائے گی، حکومتی پالیسی کے مطابق ملٹی نیشنز ٹورنامنٹ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل ہاکی انڈیا بھولا ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاک بھارت مقابلے میں بھی میچ کے بعد پہلے پاکستان ٹیم سے ملاقات کرتا ہوں، کسی ٹیم کے بائیکاٹ کی صورت میں عمان اور بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کے طور پر رکھا گیا ہے۔



