پاکستان

چینی برآمد کرنے کا معاملہ، شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت میں ٹھن گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے ایسوسی ایشن اور حکومت میں ایک بار پھر ٹھن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایڈوائزری بورڈ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دی جائے اور شوگر انڈسٹری کو مکمل ڈی ریگولیٹ بھی کیا جائے۔ ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں بورڈ ارکان کا کہنا تھا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی نے شوگر ملز کا مؤقف نہیں سنا، ملک میں 26 لاکھ ٹن سے زائد چینی کا اسٹاک موجود ہے جبکہ چینی کی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے، حکومت 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی فوری برآمد کرنے کی اجازت دے۔ ترجمان کے مطابق نئے کرشنگ سیزن کے آغاز پر تقریبا ساڑھے 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی ہوگی، ایڈوائزری بورڈ نے شوگر انڈسٹری کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button