پاکستان
میر رضا کے والد پر دبائو کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ وکیل جبران ناصر نے واضح کر دیا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں قتل کیے جانیوالے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میر رضا کے والد پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل جبران ناصر نے کہا کہ گزشتہ شب میر رضا کے والد کو کال آئی، والد کو کال پرکہا گیا کہ ایس ایچ او عدیل افضال ان کا بچہ ہے، عدیل افضال سے ایف آئی آر لے لی ہے۔ وکیل کے مطابق کال کی ریکارڈنگ اور اسکرین شاٹس رجسٹرار کو جمع کروائی ہے، ڈاکٹر سمیہ کے بیان کے بعد والدین پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ مزید کارروائی نہ ہوسکے۔ جبران ناصر نے بتایا کہ والد کو کہا گیا کہ عامر فاروقی سے بات ہوگئی ہے، آپ کو آصف، عابد، احمد یا عبداللہ کسی پر شک ہے؟ تاہم والد کی جانب سے کسی پر شک کا اظہار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔



