پاکستان

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو جھوٹا قرار دے دیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خود پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے، پولیس والے اترنے کو کہہ رہے تھے، اپنے گارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ پلاکر پرے کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹینگ کر رہے ہیں، جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار، یوٹیوبرز اورگارڈز سے خطاب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button