انٹرنیشنل
بھارت میں بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، سینکڑوں افراد ہلاک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جولائی سے لے کر اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں سب سے زیادہ 90 افراد ہلاک ہوئے اور ریاست جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے افراد زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنیوالے مزدور تھے۔ میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی شہر میں بھی موسلادھاربارش ریکارڈ کی گئی، ان علاقوں میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں پانی کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔



