رانا ثناء اللہ کا محسن نقوی کو کرارا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے محسن نقوی کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو بے معنی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا بولے محسن نقوی کہتے ہیں کہ سسٹم گرگیا ہے وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ رانا ثنا نے محسن نقوی کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاق وسباق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ1973 کے آئین کی وجہ سے فیڈریشن قائم ہے۔
انہوں نے کہا اگر چھوٹے انتظامی یونٹس بننے ہیں تو بھی اسی سسٹم سے بننے ہیں، اگر صوبے بننے ہیں تو اسی آئین کے تحت ہی بنیں گے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے رانا ثنا اللہ سے اتفاق کیا کہ نئے صوبے آئین کے مطابق بننے چاہییں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا محسن نقوی کے بیان سے لگتا ہے کہ ارباب اختیار مسلم لیگ ن کا بوجھ اٹھا کر تھک گئے ہیں۔



