پاکستان

دہشتگردی کا خاتمہ، پاکستان اور امریکا میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (کھوج نیوز) ملک میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نے سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار نیٹورکس کے خاتمے پربات چیت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نے کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثربناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button