انٹرنیشنل

اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکارہو گئے

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہونے لگے مگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام وجوہات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سابق خاتون فوجی اہلکار نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی توپ خانے کی فوج میں ہمیں بتایا گیا کہ ہم صرف دہشتگردوں کو مارتے ہیں لیکن یہ جھوٹ ہے۔ سابق اسرائیلی فوجی نے کہا کہ فلسطینی شہری امن چاہتے ہیں، زندگی چاہتے ہیں، فوج چھوڑنے کے بعد دیکھا کہ کتنے بچے مارے گئے تھے، تو صدمے میں آگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے مرنے کے مناظر، ماں کے رونے کی آوازیں آتی ہیں یہ احساسِ جرم ختم نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button