انٹرنیشنل

پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ دفاعی معاہدہ، فیصل بن فرحان کا بڑا اعلان

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ، ترکیہ اور سعودیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئیکہاکہ معاہدہ علاقائی امن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور ترکیے کے ساتھ مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مکہ معاہدے کو ترکیے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ مکہ معاہدہ امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ سیاسی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button