ٹیکنالوجی
چین کی چِپ مصنوعات کی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی چِپ مصنوعات کی برآمدات میں رواں سال نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جنوری سے جولائی کے دوران انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات تقریبا دگنی ہوگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں انٹیگریٹڈ سرکٹس کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 99.5فیصد اضافہ ہوا،جس کے بعد برآمدات کی مالیت 216 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ چین کی جدید چپس کی عالمی طلب میں اضافے سیمارکیٹ میں مسابقت بڑھنے کی توقع ہے،جس کینتیجیمیں گاڑیوں،موبائل فونز،صنعتی مشینری اوردیگر الیکٹرانکس کی لاگت میں کمی آسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی چپس کی طلب میں اضافیکی بڑی وجوہات میں تکنیکی پیشرفت، سپلائی چین میں بہتری اورعالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب شامل ہیں۔



