انٹرنیشنل

برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق 1995 میں 34 دن درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد رہا تھا اور 2026 میں 35 دن درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زائد ہوچکا ہے۔ لندن کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کوایسٹ اینگلیا اور ساتھ ایسٹ میں درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ وویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button