سوشل ایشوز

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا بڑا حکمنامہ، کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس،کافی شاپس، میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم ہوگا، ای آئی ایم ایس کے تحت رسید نہ جاری کرنیوالوں کو 4 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔ ترجمان پنجاب ریونیواتھارٹی کا کہنا ہے کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا ایک ماہ تک کاروبار بھی سیل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button