پاکستان
ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا، ان تینوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف کس نے لیا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈیشنل ججزسے حلف لیا، جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شارخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے صدر واجد گیلانی، اسلام آباد بار کونسل کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔



