نگرنگرسے
شوہر کا عشق یا پاگل پن، ناراض بیوی فائرنگ سے قتل

لاہور(کھوج نیوز) شوہر کا عشق یا پاگل پن، لاہور کے نواحی علاقہ گجر پورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے مطابق شوہر نے اپنی ناراض بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عمران گجر پورہ میں اپنے سسرال پہنچا اور ناراض بیوی کو منانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون بشری کے انکار پر ملزم عمران نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔



