پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، فیصل ممتاز راٹھور کامیاب

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور حویلی کی 4 نشستوں پر پیر کو پولنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ایل اے 17 ضلع باغ 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ اس حلقے سے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ ایل اے 14 ضلع باغ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان اپنی آبائی نشست پر شکست کھا گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button