انٹرنیشنل

شام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی گئی

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی عدالت نے مفرور سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی ، عدالت نے ان کو سزائے موت کیوں سنائی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شام کے معزول صدربشارالاسد کو ان کی غیرموجودگی میں سزاسنائی گئی۔ شام کی عدالت نے بشارالاسد دورکے سکیورٹی عہدیدار اور بشار الاسدکے کزن عاطف نجیب کوبھی سزائے موت سنائی، سزائے موت سنائے جانے کے وقت عاطف نجیب کمرہ عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے ملزمان کا مخصوص لباس بھی پہن رکھا تھا۔ عاطف نجیب شامی فوج میں بریگیڈیئر جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اسد دور میں 2011 میں وہ شام کے صوبے دارا کے پولیٹیکل سکیورٹی برانچ کے سربراہ تھے، ان پر دارا میں کریک ڈان کرنے کا الزام ہے جو بعد میں خانہ جنگی کی وجہ بنا۔ شامی عدالت کا کہنا ہے کہ بشار الاسد کو پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button