پاکستان

72گھنٹے کا الٹی میٹم، مطالبات پورے نہ ہوئے تو …؟پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی دھمکی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ……؟ پھر نہ کہنا کہ دیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کاروبار پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز مارجن 8 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹے میں حکومت نہیں سنتی تو پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button