گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی ہے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) ٹیکنالوجی ایپ جیمنائی کے صارفین کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوگیا ہے؟ اس حوالے سے اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ایپ جیمنائی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیمنائی اس کمپنی کی سب سے تیزی سے ایک ارب سے زائد صارفین کا سنگ میل حاصل کرنے والی سروس بن گئی ہے۔ اس طرح گوگل جیمنائی چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ مقبول اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔
سندر پچائی نے عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ایک ارب افراد ہر ماہ جیمنائی ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور یہ گوگل کی 14 ویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی ہے’۔ چیٹ جی پی ٹی نے یہ سنگ میل جون 2026 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ جیمنائی نے بھی ڈھائی سال میں ایسا کر دکھایا۔



