انٹرنیشنل

پیوٹن نے مغربی و یورپی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر پیوٹن نے مغربی و یورپی ممالک کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ان کو خبردار کیا ہے کہ ہمارے تجارتی جہازوں کو قبضے میں مت لیا جائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے سخالین میں بحری فوجی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور یورپی ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لیے، تو روس بھی اسی انداز میں جواب دینے پر مجبور ہوگا، روس جہاں ضروری اور مناسب سمجھے گا وہاں کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں مداخلت بڑھا رہا ہے اور آرکٹک میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے، مغربی ممالک روسی بحری جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہازوں کوقبضے میں لینا بحری قزاقی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button