گوگل میپس استعمال کرنیوالوں کیلئے نیا اور حیران کن فیچر متعارف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے کمپنی نے نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد شہری دنگ رہ جائیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ محفوظ مقامات میپ انٹرفیس کو بے ہنگم نہ بنائے تو آپ انہیں چھپا سکتے ہیں، مگر ابھی آپ صرف ایک، ایک کرکے لسٹس کو چھپا سکتے ہیں مگر اب گوگل کی جانب سے اسے آسان بنایا جا رہا ہے اور ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس فیچر کے تحت آپ تمام سیو پلیسز کو ایک ساتھ چھپا سکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل میپس کے نئے بیٹا (beta) وریژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت آپ تمام محفوظ مقامات کو ایک لسٹ میں دیکھ سکیں گے۔ اسے آل سیوڈ پلیسز کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہائیڈ آن یور میپ کا آپشن بھی موجود ہوگا، جو اس کے برابر میں موجود تھری ڈاٹ بٹن کو کلک کرنے پر نظر آئے گا۔ جب آپ اس آپشن پر کلک کریں گے تو کنفرمیشن لائن نظر آئے گی جبکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح ہر لسٹ کو دوبارہ ری اسٹور کیا جاسکتا ہے۔



