نگرنگرسے

نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار، تحقیقات شروع

پشاور (کھو ج نیوز) پشاور کے علاقہ چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے کے بعد نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد خاتون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ملزمہ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خود بھی زخمی ہوئی تھی، تیزاب سے ملزمہ کے ہاتھ، پاں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کرکے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button